Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ،عثمان بزدار

Now Reading:

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ،عثمان بزدار
بلوچستان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے اور ہمیں بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب کے عوام کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔

ملاقات میں 90 شاہراہ قائد اعظم پر ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پنجاب اور بلوچستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے وفد کے ساتھ بلوچی زبان میں بھی گفتگو کی ۔

دونوں وزرائے اعلیٰ  نے   ملاقات میں اتفاق کیا کہ عوامی خدمت کی راہ میں حائل ہونے والی رکاوٹوں کا ملکر مقابلہ کریں گے جبکہ  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت اورمودی سرکار کے متنازعہ شہریت کے قانون کی شدید  مذمت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہماری خوشیاں اور دکھ سانجھے ہیں، بلوچستان کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا لیکن تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم ہے۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ ہم نے مل کرنیا پاکستان بناناہےجبکہ نئے پاکستان میں بلوچستان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو پاکستان میں وہی سہولتیں دیں گے جو امیر کو ملتی ہیں جبکہ نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے عناصر پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سے خائف ہیں اسلئے ترقی اور خوشحالی کے سفر میں دونوں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے۔

پاکستان کے لئے ہی جینا مرنا ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے سفر میں شانہ بشانہ چلیں گے جبکہ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گی۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے عوام کیلئے پنجاب حکومت کوئٹہ میں 2ارب روپے کی لاگت سے دل کاہسپتال بنائے گیاور یہ ہسپتال پنجاب حکومت کا بلوچستان کے عوام کیلئے خیر سگالی کا تحفہ ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب او ربلوچستان کے درمیان مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ بلوچ بہن بھائیوں کی جو بھی خدمت ہو گی پنجاب پیچھے نہیں رہے گا۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجن پور او رڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیاہےاور ان ڈیمز کی تعمیر سے ضائع ہونے والے پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا۔

عثمان بزدار نے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے غیر قانونی، غیر آئینی اورغیر جمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہناتھا کہ  دنیا کی کوئی طاقت کشمیر اور پاکستان کو جدا نہیں کر سکتی، فاشسٹ مودی نے متنازعہ شہریت کے قانون کے ذریعے اپنا گڑھا خود کھودا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ معصوم کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں، کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے پنجاب اوربلوچستان کے لوگ محبت کی کڑی سے جڑے ہیں اسلئے صوبوں میں ہم آہنگی اوریکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مثبت کردارجاری رکھیں گے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیرتعلیم محمد بخش لہڑی،وزیرریونیو سلیم کھوسہ، صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہا ن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر