Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی اولین ترجیح  ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وزیراعظم نے وزارتوں اور محکموں کے درمیان رابطے بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور اس حوالے سے مختلف انداز فکر اختیار کرنے کیلئے کہا۔

ایف بی آر کے چیئرمین نے وزیراعظم کو برآمدکنندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ملک معاشی طور پر مستحکم ہوا ہے اور تاجروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

Advertisement

پٹرولیم کے بارے میں معاون خصوصی ندیم بابر نے اجلاس کو تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ برآمدات میں اکتوبر کے مہینے میں چھ فیصد اور گزشتہ ماہ نو اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے اس مثبت رجحان پر اطمینان ظاہر کیا۔

وزیراعظم کو بتایاگیا کہ اعلیٰ عدلیہ میں ایف بی آر سے متعلق ایک ہزار نواسی میں سے پانچ سو اکاون کیسز کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دو سو پچاسی کیس زیر سماعت ہیں۔

وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  وزیرِاعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِاعظم عمران خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی جبکہ سیکرٹریز نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرنے کی یقینی دہانی کرائی  ۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ افسران کی ترقی انکی کارکردگی اور خالصتاً میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے، امید ہے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں  نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر