Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اورایران سرحدی امور پر تعاون بڑھانے کے لیے متفق

Now Reading:

پاکستان اورایران سرحدی امور پر تعاون بڑھانے کے لیے متفق
پاکستان اور ایران

پاکستان اور ایران نے سرحدی امور کے متعلق باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے منشیات، دہشت گردی اور تیل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران مستقل سرحدی کمیٹی کا چھٹا اجلاس فرنٹیئرکور تفتان میں منعقد ہوا، جس میں بارہ رکنی ایرانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی محمد رضا جبکہ نو رکنی پاکستانی حکام کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری داخلہ حفیظ اللہ نے کی۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے حکام نے سرحدی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے لائحہ عمل طے کرتے ہوئے ایسی صورتحال میں فوری طور پر باہمی رابطے قائم کرنے کے بعد ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا، جبکہ دہشت گردی، منشیات اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

 دونوں  ممالک کے اجلاس میں ایران میں مختلف واقعات کے دوران جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لاشوں کی حوالگی آسان اور قانونی تقاضے یقینی بنانے پراتفاق کیا گیا۔  ایرانی حکام نے اپنے شہری ابراہیم مہر نہاد کے لاش کی حوالگی کا معاملہ اٹھایا تو پاکستانی حکام نے متاثرہ خاندان سے تفصیلات اور شواہد لے کر فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں سرحد کے دونوں جانب غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 1960 کی معاہدے کے تحت دونوں ممالک کی سرحدی انتظامیہ کے مابین مستقل اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا اور پاکستانی حکام کی جانب سے ضلع واشک کی سرحدی علاقوں کو بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تو ایرانی حکام نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام تک معاملہ پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement

اجلاس میں ایرانی حکام نے شمسار چیک پوسٹ پر حملے میں جاں بحق 14 اہلکاروں کے لاشوں کی برآمدگی میں تعاون کی اپیل کی جس پر پاکستانی حکام نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کے درمیان الگ اجلاس منعقد کروانے کی تجویزدی۔

Advertisement

 پاکستان اور ایران کے  حکام نے تفتان میں مشترکہ تجارتی گیٹ زیروپوائنٹ کی بلاتعطل دو طرفہ فعالیت کا مطالبہ کیا تو ایرانی حکام نے متعلقہ حکام کو پاکستانی مطالبے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کے لیے دونوں ممالک کے حکام نے باہمی تعاون پر اتفاق کیا اس موقع پر ایرانی حکام نے شکایت کی کہ کچھ علاقوں میں ان کی حدود کے اندر باڑ لگائی جارہی ہے جس پر پاکستانی حکام نے اعلیٰ حکام سے رابطے کے بعد سرحدی حدود کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ایرانی حکام نے پاکستان کسٹمز کی جانب سے پکڑے گئے چار ایرانی ٹرانزٹ ٹرک چھوڑنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ایرانی حکام نے گزشتہ سال لولکدان پوسٹ سے اغوا نو ایرانی سرحدی محافظ اہلکاروں کی بازیابی میں پاکستانی کردار کی تعریف کرتے ہوئے بقیہ تین مغوی سیکیورٹی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے تعاون کی درخواست کی جس پر پاکستانی حکام نے مغویوں کی موجودگی کے متعلق انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر