Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیس بک کی ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات پر پابندی عائد

Now Reading:

فیس بک کی ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات پر پابندی عائد
دو نغمے جاری

مقبوضہ کشمیر پر پروگرام کرنے کی بناء پر فیسبک انتظامیہ نے ریڈیو پاکستان کی براہ راست نشریات پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق فیسبک انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر ریڈیو پاکستان کے خبروں کے بلیٹن کی براہ راست سٹریمنگ دو ماہ کیلئے بند کردی گئی ہے۔

ریڈیو پاکستان نے اپنی خبروں کی براہ راست ویڈیو سٹریمنگ جاری رکھنے کیلئے یوٹیوب آفیشل پر متبادل انتظامات کئے ہیں۔

فیسبک نے دو الرٹ نوٹسوں کے ذریعے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کی دو پوسٹیں فیس بک کمیونٹی سٹینڈرڈز کے خلاف ہیں۔

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے پر فیسبک کی جانب سے ریڈیو پاکستان کی خبروں کی لائیو سٹریمنگ بند کئے جانے کو بنیادی  انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

Advertisement

فیس بک نے  صارفین پر نظر رکھنے کا اعتراف کر لیا

 معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت فیس بک پرریڈیو پاکستان کی خبروں کی لائیو سٹریمنگ کی بحالی کےلئےبھرپور کوششیں کرے گی۔

اطلاعات کی معاو ن خصوصی نے کہا کہ ہٹ دھرم بھارت جارحانہ اقدامات کے ذریعے خطے کے امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کا استحصال کررہا ہے جہاں بے گناہ کشمیریوں کو ان کے مذہبی سیاسی اور آئینی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے ہندو بنیاد پرست سوچ کو بھانپ لیا تھا اور آج بھارت میں جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ دو قومی نظریے کی توثیق ہے۔

 وہ اسلام آباد میں قائد اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے حوالے سے تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے  گفتگو کررہی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر