پاکستان تحریک انصاف قانون و آئین کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہمارے منشور کا اہم جزو ہےاور پاکستان تحریک انصاف قانون و آئین کے ساتھ کھڑی ہے۔
تفصیلات کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں قانونی ٹیم نے مشرف کیس کے فیصلے میں موجود قانونی سقم سے کور کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ کور کمیٹی کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر قانونی ٹیم نے بریفنگ دی۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم سے 57 مسلم ممالک جڑے ہیں اور پاکستان کسی ایک ملک کے ساتھ نہیں بلکہ پوری امہ کے مفاد کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کسی انفرادی ملک سے نہیں مسلم امہ سے یکجہتی کا خواہاں ہے، پاکستان مسئلہ نہیں مسائل کا حل بننا چاہتا ہےاور ، مسلم امہ کو یکجا کرنے میں پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس
فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ ادارے ریاست کے ستون ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنے اداروں کو مضبوط کرنا ہے، ریاست کا مفاد ہرحال میں مقدم ہے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اجلاس میں چیف آرگنائزر نے پارٹی کی تنظیم سازی سے متعلق آگاہ کیا جبکہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی درخواست پر بھی کور کمیٹی میں بات ہوئی جس پر وزیراعظم اور کور کمیٹی نے کہا ہے قانون سے بالاتر اور مقدس گائے کوئی نہیں، مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی خواہش کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی مفاد ہرحال میں مقدم ہے، اداروں کو تقویت دینا ہے، کابینہ اور ہر سطح پر فیصلے کے جائزے کے بعد حتمی مؤقف دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News