Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو کی پیشکش کو ٹھکرا دیا

Now Reading:

ایم کیو ایم نے بلاول بھٹو کی پیشکش کو ٹھکرا دیا
ناراضگی

ایم کیو ایم کی جانب سے بلاول بھٹو کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سے اتحاد کراچی کے مفاد کی خاطر کیا ہے، وزارتوں کے لئے نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں لیکن حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کرینگے۔

پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وزارتوں کے بجائے عوامی حقوق کی سیاست کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی جماعت کے بارہ سالہ دور حکومت میں سندھ اور بالخصوص کراچی کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے ازالے کو اپنے ایجنڈا میں شامل کریں۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں، وسیم اختر

Advertisement

ایم کیو ایم کو وزارتوں کی پیشکش کے بجائے بلاول بھٹو مقامی حکومتوں کے نظام کو بااختیار بنائیں ۔

پیپلز پارٹی سندھ اسمبلی میں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے قانون میں ترمیمی بل لائے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اگر سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں اور کی تلافی چاہتی ہے تو واٹربورڈ،  کےڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول سمیت تمام شہری اداروں کو مقامی حکومت کے ماتحت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ ساڑھے تین سو ارب روپے صوبائ حکومت کو دینے کے باوجود کراچی کی تقدیر نہیں بدلی اور جتنے بھی ترقیاتی منصوبے وفاق یا سندھ حکومت نے شروع کئے ہیں وہ کراچی کے لئے ناکافی ہیں۔

انہوں نے کہاں کہ ہماری پارٹی کی سیاست وزارتوں کے لئے نہیں بلکہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہے ۔

ترجمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو زیادتیوں پر آواز بلند کر رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل راچی میں تقریب سے خطاب کرتےہوئے بلاول کا کہناتھا کہ ایم کیوایم پاکستان کوسندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کرتاہوں،شہرقائد کی عوام جانتی ہے کہ عمران خان نےانہیں دھوکا دیا، کراچی کوجلد مسائل سے نکالا جائے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنےلوگوں کوسہولتیں فراہم کرتےہیں،ہم نے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، اب بھی صوبےکےلوگوں کےلئےصحت،تعلیم اوردیگرمعاملات پر کام کررہےہیں۔

بلاول کاکہناتھا کہ بےنظیراِنکم سپورٹ پروگرام سے8لاکھ لوگوں کونکالنےپرتشویش ہے، حکومت کے اقدامات غریب دشمنی کی مثال ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر