Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجر ز کی قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے،گورنر پنجاب

Now Reading:

رینجر ز کی قربانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے،گورنر پنجاب
گورنر

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے  کہ سرحدوں کی حفاظت اور امن امان کے قیام کیلئے رینجرز کی قر بانیوں پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عامر مجید کی ملاقات ہوئی۔

 گور نر ہائوس میں ہونیوالی ملاقات کے دوران بارڈر سیکورٹی صورتحال اور امن وامان پر بات چیت کی گئی جبکہ گور نر چوہدری محمد سرور  نے  رینجرز کے افسروں اور جوانوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز پنجاب سے ملاقات میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہادر سپوتوں نے ہمیشہ اپنے قیمتی لہوسے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور   کا یہ بھی کہنا تھا کہ   افواج پاکستان اور رینجرز سمیت تمام سیکورٹی ادارے ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔

Advertisement

 واضح رہے اس سے قبل گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے  کورین بدھ مت کے صدر وینریبل ونہینگ کی سربراہی میں 70 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی تھی۔

Advertisement

گورنر ہاؤس میں ہونیوالی ملاقات میں پاکستان میں مذہبی سیاحت، بدھ مت مذہب کے ثقافتی ورثے کی تزئین و آرائش، بحالی اور انکو دنیا بھر کے بدھ مت پیروکاروں کے لیے کھولنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی تھی ۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ کوریا کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔ ہم پاکستان میں مذہبی سیاحت اور ثقافت کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقبل میں بدھ مت پر بین الاقوامی کانفرنس بھی بلائیں گے۔ ٹیکسلا میں بدھ مت کے قدیم مذہبی ورثے کو مزید محفوظ بنائیں گے۔

وفد کے صدر وینریبل ونہینگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور ایک تاریخی اور زندہ دل شہر ہے جبکہ ہم پاکستان اور کوریا کے تعلقات مزید بہتر دیکھنا چاہتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر