Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری بھارتی فورسز کےقبضہ پر کاروائی کرے، وزیراعظم

Now Reading:

عالمی برادری بھارتی فورسز کےقبضہ پر کاروائی کرے، وزیراعظم
عالمی برادری

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق اور بھارتی فورسز کے قبضہ پر کاروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے برطانوی انسانی حقوق کے وکیل اور امریکی بین الاقوامی قوانین ماہر کی ملاقات ہوئی، ملا قات میں معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے مظلوم مقبوضہ کشمیری عوام پر مظالم کو اجاگر کیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر  بھی غور کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی برادری کےضمیر کا ٹیسٹ ہے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی حمایت جاری رہے گی جبکہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونے تک پاکستان بھی کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے چیف برائے فوڈ سیکیورٹی نے بھی ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں وزیراعظم بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کا شعبہ حکومتی سرپرستی کا متقاضی ہے، زرعی شعبے کے فروغ کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرکا قیام ضروری ہے۔

بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بیج کی جدید اقسام، کیمیکلز، فرٹیلائزرز، کیڑے مار دوائیں، مالی وسائل کی دستیابی ضروری ہے، بنگلادیش، نیپال، پاکستان میں زرعی انفرااسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہے کہ زرعی شعبے کی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانا حکومتی ترجیح ہے، کسانوں کو ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا تھا کہ زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی آبادی کا بڑاحصہ زرعی شعبے سے منسلک ہے، زرعی اجناس کی پیداوار کے بارےمیں جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر