
پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق اس ملا قات کے دوران پاک امریکہ باہمی تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال اور افغانستان میں قیام امن سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق فریقین نے ملاقات میں خصوصی طور پر افغانستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پورے خطے میں تعمیر و ترقی کا انحصار افغانستان میں قیام امن سے مشروط ہے ،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کی طرف سے “افغان امن مذاکرات” کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News