ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے انکا حل اتحاد و اتفاق ہے، صادق سنجرانی

چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہمیں جن مسائل کا سامنا ہے انکا حل اتحاد و اتفاق میں پوشیدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم قائد کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بانی پاکستان کی تعلیمات اور فرمودات کی اہمیت آج کے اس دور میں مزید بڑھ گئی ہے۔
چئرمین سینیٹ محمد نے کہا کہ معاشرے ملی یکجہتی اور اتحاد سے ہی فروغ پاتے ہیں جبکہ اتحاد، ایمان اور تنظیم کی بدولت ہی قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔
اپنے پیغام میں صادق سنجرانی نے یہ بھی کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کو ایک الگ تشخص دیا اور ان کے رہنما اصول آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اور ہمیں قائد اعظم کا ویژن سامنے رکھ کر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔
بابائے قوم قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج منایا جا رہا ہے
چئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی ہم سب کو بابائے قوم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ملک و ملت کی ترقی اور سلامتی کے لئے اقدامات کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں بابائےقوم قائداعظم محمد علی جناح کا144واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
بابائےقوم کی یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری سطح پر پاکستان میں تعطیل ہو گی اور جناح صاحب کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
اس موقع پر وفاقی دارالحکومتوں میں31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی اورکراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقد ہوگی اور الیکٹرانک میڈیا بھی خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص اشاعتوں کا اہتمام کیا جائیگا۔
بابائے قوم قائدِ اعظم محمدعلی جناحؒ 25 دسمبر 1876 کو سندھ کے موجودہ دار الحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، انھوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔ 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے انگلینڈ روانہ ہوئے جہاں سے انھوں نے 1896 میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News