Advertisement
Advertisement
Advertisement

سال 2020 ترقی کا سال ہوگا، عمران خان

Now Reading:

سال 2020 ترقی کا سال ہوگا، عمران خان
ترقی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال 2020 پاکستان کے لئے ترقی کا سال ثابت ہوگا کیونکہ حکومت اس سال میں نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ نوکریاں فراہم کریگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترسیلات زر بھجوانے کی  اسکیم کا افتتاح کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اوورسیز سے ہمیشہ رابطہ رہا، ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ قانونی ذرائع سے ترسیلات زر بھیجنے والوں کو انعام دیں گے کیونکہ جتنی اچھی جمہوریت ہوگی اتنی اچھی حکومت ہوگی۔

وزیراظم نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت عوام کی ہوتی ہے،یہ مائنڈسیٹ آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا کیونکہ نیاپاکستان نئی سوچ کانام ہے، ریاست مدینہ پہلے دن نہیں بنی اس کے لئے سوچ کو تبدیل کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین میں لوگوں کی تعیناتی کا عمل قابلیت پر کیا جاتا ہے اور پورا زور لگا کر پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لانا ہے

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ سال 2020 مزید نوکریاں پیدا کی جائیں تکہ غربت کا خاتمہ کیا جاسکے جبکہ غربت کے خاتمے کے لیے احساس پروگرام  پر  عملدرآمد کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نےاحساس سیلانی لنگراسکیم کاافتتاح کردیا

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک جو محنت کررہے ہیں ان کے خاندان  کے لیے ہیلتھ کارڈ دیں گے کیونکہ حکومت کا سب سے بڑا لوگوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہے، بادشاہت میں عوام بادشاہ کی خدمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ آزادی کے بعد بھی ہمارے افسران کا ذہن تبدیل نہیں ہوا کسی آفس میں جائیں تو افسران عوام کو غلام سمجھتے ہیں جبکہ اوورسیز پاکستانی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے لیے قربانی دے رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، باہر سے جو مزدور پیسے بھیجیں ان کے فائدے کے لیے اسپیشل کارڈ لے کر آئیں گے کیونکہ گھر کو چلانے کے لیے سمندر پار پاکستانی بہت محنت کرتے ہیں۔

تقریب کے آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ اسکیم کے افتتاح پر مراد سعید اور سیکریٹری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر