Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے ردعمل کو مسترد کردیا

Now Reading:

وزارت خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کے ردعمل کو مسترد کردیا
افغان صدر

خارجہ نے وزیراعظم کے ٹویٹ پر بھارتی وزارت خارجہ کے ردعمل کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کی بدحالی پر دنیا بھر کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے, آج کے بھارت میں دلت اور نچلی ذات کی اقلیتوں پر ہجوم کا تشدد عام ہے۔

وزیراعظم کے بھارت میں امتیازی شہریت کے بل کےٹویٹ پر بھارتی وزارت خارجہ امور کے رد عمل کو وزارت خارجہ نے سختی سے مسترد کر دیا-

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے اندر سے بھی انسانی حقوق کی تنظیموں نے حالیہ قانون سازی کو امتیازی قرار دیا ہےانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی طرف سے بھی متنازعہ بل کو غیر آئینی اور مسلم کُش قرار دیا ہے۔

بھارتی قانون سازی جھوٹ پر مبنی ہے بھارت اقلیتوں کے محافظ ہونے کا جھوٹا راگ الاپنا بندکرے-اپنے بیان میں دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھاکہ بھارت میں اقلیتوں کی بدحالی پر دنیا بھر کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔

2014 میں بی جے پی دائیں بازو کی جماعت کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے اقلیتوں کو بدترین صورتحال کا سامنا ہےگجرات میں مسلمانوں کا قتلِ عام کرنے والوں کے پاس اقلیتوں کے تحفظ کے جھوٹے دعووں کیلئے اخلاقی جواز نہیں ہے, آج کے بھارت میں دلت اور نچلی ذات کی اقلیتوں پر ہجوم کا تشدد عام ہےمقبوضہ کشمیر میں نو لاکھ قابض فوج نہتے کشمیریوں کا محاصرہ کئے ہوئے ہے ۔

Advertisement

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں 132 دن سے لاک ڈاؤن جاری ہے، بھارتی حکومت تنظیموں کومقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت نہیں دے رہی، بھارتی لوک سبھا کی قانون سازی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں شہریت سے متعلق قانون سازی سے اقلیتوں کے لیے سیکیورٹی کے شدید خطرات پیدا ہو چکے، قانون سازی ہندو راشٹریہ کی سوچ مسلط کرنے کی سازش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر