سربراہ پاک فضائیہ کی چین کے وزیر دفاع سے ملاقات
پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع جنرل وی فینگ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں چین کے وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اعلیٰ سطح کے رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، عصر حاضر میں مختلف سکیورٹی خدشات اور چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کےلئے عملی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ عسکری شعبے میں موثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔
پاک فضائیہ اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے گامزن ہے، ایئر چیف
واضح رہے اس سے قبل معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی تھی۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ ملاقات فخر عالم کے دنیاکے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی ہے۔
اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا تھا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔
اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ”مشن پرواز – فخر عالم میکنگ ہسٹری” بھی پیش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
