Advertisement
Advertisement
Advertisement

سربراہ پاک فضائیہ کی چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

Now Reading:

سربراہ پاک فضائیہ کی چین کے وزیر دفاع سے ملاقات
پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بیجنگ میں چین کے وزیر دفاع جنرل  وی فینگ سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں چین کے وزیر دفاع نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق اعلیٰ سطح کے رابطوں کو مزید مضبوط بنانے، عصر حاضر میں مختلف سکیورٹی خدشات اور چیلنجوں سے عہدہ برآ ہونے کےلئے عملی تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے مل کر کام کریں گے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ عسکری شعبے میں موثر رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کےلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہے۔

پاک فضائیہ اپنی جنگی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے گامزن ہے، ایئر چیف

واضح رہے اس سے قبل معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی تھی۔

Advertisement

 پاک فضائیہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا  تھا  کہ یہ ملاقات   فخر عالم  کے دنیاکے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی ہے۔

اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا  تھا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ”مشن پرواز – فخر عالم میکنگ ہسٹری” بھی پیش کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر