Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

Now Reading:

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد میں فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی عدلیہ کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک فل کورٹ ریفرنس جمعہ کو اسلام آباد  سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔

اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب سے پہلے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے صحافیوں سے ملاقات میں مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کے حوالے سے اپنے اوپر لگنے والے الزام کی وضاحت کی۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ ابھی الزام لگایا گیا کہ میں نے صحافیوں سے ملاقات کر کے پرویز مشرف کے خلاف فیصلے کی حمایت کی،  میرے اور عدلیہ کے خلاف گھناؤنی مہم شروع کر دی گئی ہے۔   لیکن سچ سامنے آئے گا اور سچ کا بول بالا ہو گا۔

سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ان کے دور میں ، ان کا نقطہ نظر بنیادی طور پر انصاف کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے پر مرکوز رہا۔ عدالتی چھٹیاں نکال کر 235 دن چیف جسٹس کے منصب پر فائز رہا۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی علیحدگی کے اصول پر عمل کیا گیا، عدالتی پابندی کا استعمال کیا گیا اور عدالت میں پیش ہوکر سب کے لئے وقار اور احترام کو یقینی بنایا گیا۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک جج کو بے خوف و خطر ہونا چاہیے، میرے لیے یہ اہم نہیں کہ دوسروں کا ردعمل یا نتائج کیا ہو سکتے ہیں۔ ایک جج کا دل شیر کی طرح اور اعصاب فولاد کی طرح ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے 22 سالہ کیرئیر کے دوران مختلف قانونی معاملات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا، بطور جج ہمیشہ اپنے حلف کی پاسداری کی، قانونی تقاضوں سمیت بغیر خوف فیصلے کیے۔

چیف جسٹس نامزد ، آصف سعید کھوسہ کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، گلزار احمد نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس ہمیشہ سے ہی قانون کے بہت بڑے حامی رہے ہیں اور ہمیشہ قانون کے مطابق مقدمات کا سختی سے فیصلہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ  جسٹس گلزار احمد کل اسلام آباد میں ایوان صدر میں ایک تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف لیں گے۔صدر عارف علوی ان سے حلف لیں گے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کے حوالے سے میڈیا پر ایک بیان چلا تھا جس کی بعدازاں سپریم کورٹ نے تردید بھی کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر