Advertisement

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، وزیراعظم نے وزراء کواہم ٹاسک دے دیا

آرمی چیف

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطوں کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک کو دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع بارے قانون سازی پر مشاورت کی گئی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بارے  پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی دی گئی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے قانون سازی کا عمل فوری شروع کیا جائے جبکہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

 اجلاس میں وزیراعظم عمران خان  نے وزیر دفاع کو اپوزیشن اور اتحادیوں کے ساتھ رابطوں کا ٹاسک دے دیا۔

وزیراعظم نے وزیر دفاع کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر قانون سازی کی راہ ہموار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی دی گئی مدت کے اندر قانون سازی کا عمل کیا جائے۔

Advertisement

 اس موقع پر  وزیراعظم  عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کو قانون سازی کے دوران ماحول سازگار بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بارے اپوزیشن سے مل کر فوری فیصلہ کرنے کی بھی ہدایت کی ۔

Advertisement

وزیر اعظم نے اجلا س میں وزرائ کو ہدایت  کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کو آزاد اور خود مختار بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

دوسری جانب پرویزخٹک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممبران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر سے متعلق اپوزیشن جماعتوں سے رابطے ہوچکے ہیں، بدھ تک ان تقرریوں کا فیصلہ ہوجائے گا۔

پرویزخٹک نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق اپوزیشن سے ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی، سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد قانونی ٹیم کے ساتھ مل کر حکومت فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر حکومت اور متحدہ اپوزیشن میں ڈیڈلاک برقرار ہے جس کے بعد اپوزیشن معاملہ سپریم کورٹ لے گئی ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 5 دسمبر کو مزید 10 روز کا وقت دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہباز شریف نے 6 لاکھ 91 ہزار میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا
چلاس میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
آزادی صحافت کا عالمی دن، صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی بول نیوز آمد، سی ای او سمیر چشتی سے ملاقات
Next Article
Exit mobile version