
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا، جس میں کرسمس، قائد اعظم ڈے اور نئے سال کی تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ 25 دسمبر کو بالخصوص چرچوں اور تعلیمی اداروں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ان ایام کے دوران تفریخی پارکوں کے جھولے بروقت چیک کروائے ۔
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے مزید کہا کہ بڑے شہروں بالخصوص مری میں ٹریفک مینجمنٹ پر بھی خاص توجہ دی جائے اور ضلعی انتظامیہ مقامی اراکین اسمبلی، سول سوسائٹی، کاروباری شخصیات اور مذہبی راہنماؤں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ رکھیں کیونکہ نئے سال کی تقریبات کے موقع پر بڑے ہوٹلوں اور اہم پبلک مقامات کی سیکیورٹی بھی ضروری ہے۔
صوبائی حکومت خواتین کوتحفظ کی فراہمی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، جام کمال
اس موقع پر چیف سیکرٹری میجر(ر) اعظم سلمان نے کہا کہ مجموعی طور پر سیکیورٹی انتظامات کے علاوہ مسیحی آبادیوں اور قبرستانوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے جبکہ داخلی دروازوں پر نصب خراب کیمرے اور سیکیورٹی آلات بلاتاخیر درست کروائے جائیں۔
اجلاس میں آئی جی شعیب دستگیر نے کہا کہ 25 دسمبر والے دن مجموعی طور پر صوبے میں ایک ہزار سے زائد تقریبات منعقد ہوں گی جن کے لیے 15 ہزار سے زائد نفری تعینات کی جائے گی۔
صوبائی وزرا ء تیمور احمد خان ،راؤہاشم ڈوگر،چیف سیکرٹری میجر(ر) اعظم سلمان اورآئی جی شعیب دستگیر ، کمشنر لاہور ڈویژن ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر متعلقہ افسران جبکہ باقی ڈویژنوں کے کمشنرز اورآر پی اوز نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ا جلاس میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News