وزیر اعظم سے پارٹی رہنماؤں اور وزراء کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے پارٹی رہنماؤں اور وزراء کی ملاقات ہوئی ، جس میں ویر اعظم نے قانون سازی کے معاملات میں تیزی لانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے پارٹی رہنماؤں کو الگ الگ ٹاسک سونپ دیئے جبکہ اسد عمر اور پرویز خٹک کو اپوزیشن سے رابطوں کی زمہ داری دیدی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور قائدایوان سینیٹ کو حکومتی بزنس لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ایوانوں میں زیادہ سے زیادہ حکومتی ایجنڈا سامنے لایا جائے ۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کی بھی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں قانون سازی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال جبکہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری سے متعلق بات چیت کی گئی اور وزیراعظم کو پارلیمانی کمیٹی کی کاروائی سے آگاہ بھی کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر ، وزیر برائے پارلیمانی امور اعظم سواتی اور وزیر مملکت علی محمد خان بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آج ملک کے پہلے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ کسی چیز کا جنون ہو تو انسان تصورات کو کامیابی میں بدل سکتا ہے۔
نسٹ یو نیورسٹی میں آج نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطا ب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بڑاوژن اپنی ذات سےنکل کرانسانیت کیلئے ہوتا ہے،بغیروژن کےکوئی کام نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کارکردگی پر گفتگو کر تے ہوئے کہا تھا کہ عوام نے سائنس و ٹیکنالوجی میں فوادچوہدری کی پرفارمنس دیکھی ہے، لوگ کہتےتھےآپ نے فوادچوہدری کو وزیر بنا دیا ہے ،اچھے کپتان کوپتا ہوتاہےکہ کس کوکس نمبرپرکھلاناہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News