مریم نوازکی ایک اوردرخواست دائر

Pic13-062 LAHORE: Sep 13 – Maryam Nawaz, daughter of former Prime Minister Nawaz Sharif, addressing a press conference. ONLINE PHOTO
لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) سے نکلوانے کیلئے ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔
مریم نواز نے اپنے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ان کا نام بغیر نوٹس دیے ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈم بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست گزارمریم نواز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں شام کرنے کا میمورنڈم غیر آئینی، غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔
مریم نوز نے یہ استدعا بھی کہ ہے کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک 1 بار 6 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News