شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ کمایا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ کمایا ،قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق و زیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں ترجمانوں کو 38 ارب سے زائد رقم کی ایڈجسٹمنٹ کیس پر بریفنگ دی گئی جبکہ ن لیگ دور میں مبینہ کرپشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف ڈیلی میل کی خبر کا جواب نہیں دے سکے جبکہ شہبازشریف کے داماد اور بیٹے بھگوڑے ہیں کیونکہ انہوں نے کرپشن کا نیٹ ورک چلایا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن نہ ہوتی تو آج صحت و تعلیم کے شعبے پسماندہ نہ ہوتے، قومی دولت کی لوٹ مار کرنے والے قومی مجرم ہیں۔
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اجلا س میں بریفنگ دی کہ ایک کمپنی کھلی تو قوم کے 39 ارب روپے واپس مل گئے، 31 کمپنیوں کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف لوٹ مار کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال کرتے رہے ہیں جس پر وزیراعظم نے شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر نے حقائق قوم کے سامنے رکھے۔
تواضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ میں خواتین بھی شرکت کریں گی اور ڈیجیٹل پاکستان کے ذریعے عالمی سطح پر جدت کی طرف جائیں گے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروجیکٹ ہمارے نوجوانوں کے لیے مفید ہے اس لئے ہماری پوری توجہ اب ڈیجیٹل پاکستان کی طرف ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ میری پوری توجہ معیشت کو مستحکم کرنے پر ہے، جب تک معیشت بہتر نہیں ہوگی سرمایہ کاری نہیں آئے گی، اللہ کا شکر ہے معیشت اب مستحکم ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News