
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے زیرِ انتظام اور پاک بحریہ کے تعاون سے دسویں باراکوڈا مشق کے سی فیز کا انعقاد کیا گیا ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سےسمندری جہاز سے تیل کے رساو یا پھیلاو کے بعد کئے جانے والے آپریشن، کشتی ڈوب جانے کی صورت میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کی مشق کی گئی، اس کے علاوہ مشق کے سی فیز میں تیل کا رساؤ روکنے,بحری قذاقی کی روک تھام اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کے مظاہرے شامل تھے۔
ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجینسی ریئر ایڈمرل ذکا الرحمان اس مقوع پر مہمان خصوصی تھے۔
مہمان خصوصی نے سمندری ماحولیاتی تحفظ کے لئے پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی کاوشوں کو سراہا۔
مشق میں پاک بحریہ, پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاک فضائیہ کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اثاثوں نے شرکت کی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 11 دوست ممالک کے مندوبین نے بھی سی فیز کا مشاہدہ کیا اور تمام شرکاء کی مشترکہ کاوشوں کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ دسویں بین الاقوامی مشق باراکوڈا 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہی.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News