
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسیحی برادری انتہائی ذمہ دار ہے اور انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کرسمس کے موقع پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں پوری قوم بالخصوص مسیحی برادری کو کسمس اور نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ ہماری جتنی مسیحی برادری ہے اور ان کی فیمیلز ہیں ان کو کرسمَس کے تہوار پر مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہوں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہمارے ملک میں مختلف طبقات اور مذاہب کے مابین جو ہم آہنگی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ برقرار رہے۔
کرسمس کے موقع پر وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ میں اعتراف کرنا چاہتا ہوں کہ ہماری مسیحی برادری انتہائی ذمہ دار ہے اور انہوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے۔
مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار کرسمس منا رہی ہے
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات ہیں پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ یہاں رہتے ہیں مختلف زبانیں بولنے والے یہاں رہتے ہیں اور یہی ہماری خوبصورتی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک گلدستے کے مانند ایک دوسرے کو خود میں سمویا ہوا ہے میری خواہش ہے کہ آج ہم جن جذبات کا اظہار کر رہے ہیں یا جو خوشیاں آپس میں بانٹ رہے ہیں وہ ہمیشہ زندہ رہیں اور اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب ملکر کوشاں رہیں۔
یاد رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج 25 دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش وخروش سے منارہی ہے اور اس دن کی مناسبت سے کرسمس ٹریز کی تیاری کے ساتھ ساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
اس موقع پر ملکی ترقی، قیام امن، سلامتی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں جبکہ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جہاں مسیحی برادری نے اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News