Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن میں آئینی بحران یاآئینی خلا،ذمہ دارکون؟

Now Reading:

الیکشن کمیشن میں آئینی بحران یاآئینی خلا،ذمہ دارکون؟
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کے دو اہم اجلاس آج ہوں گے

الیکشن کمیشن میں آئینی بحران یاآئینی خلا، ذمہ دار کون ہے؟جسٹس (ر)سردار رضا خان کی ریٹائرمنٹ اور الیکشن کمیشن نامکمل ہے،الیکشن کمیشن کے دو ممبران کے تقرر کا معاملہ عدالت میں لٹکا ہواہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار محمد رضا خان آئینی مدت مکمل کر کے ریٹائر ہوگئےجس کے بعد ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کاکہناہےکہ چیف الیکشن کمشنرکاعہدہ خالی ہونےسے بحران نہیں آئینی خلاء پیدا ہوگا، الیکشن کمیشن کے دو ممبران باقی رہ گئےہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ الیکشن ایکٹ2017کے مطابق الیکشن کمیشن کا کورم تین ارکان پر مشتمل ہے،الیکشن کمیشن عملی طور پرغیر فعال ہوگیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  دوارکان کی موجودگی میں الیکشن کمیشن معمولی نوعیت کے کام جاری رکھ سکے گا،ترجمان الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن میں جاری سماعتوں کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔

Advertisement

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخاب،ضمنی الیکشن نہیں کراسکے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق  نئے چیف الیکشن کمیشنر کے تقرر کےلیے وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے45دن کےاندرنئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کرنا آئینی ضرورت ہے۔

 وزیر اعظم عمران خان نے نئے چیف الیکشن کمشنر کیلئے بابر یعقوب،فضل عباس اور عارف خان کے نام تجویز کئے ہوئے ہیں، اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی جانب سے پہلے ہی ناصر محمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے پارلیمانی کمیٹی میں وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے ناموں پر مشاورت جاری، حکومت اور اپوزیشن کی مشاورت سے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل آئندہ ہفتے مکمل ہونے کا قوی امکان ہے۔

ترجمان کاکہناہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کیلئے مزید دس دن کا وقت دیدیا ہےجبکہ  صوبائی اراکین الیکشن کمیشن کا تقرر بھی آئندہ چند روز میں ہونے کا امکان ظاہرکیاگیاہے۔

 ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بروقت مشاورت شروع نہیں کی، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کا آغاز چند ہفتے پہلے کیا جاتا تو اب تک یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، اپوزیشن کسی بھی بحران سے بچنے کےلئے عدالتوں سےرجوع کرچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر