2020الیکشن کا سال ہوگا، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 2020 الیکشن کا سال ہوگا ۔
محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی جائے شہادت لیاقت باغ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2020میں پاکستان میں سیاسی یتیموں کی سلیکٹڈ حکومت ختم ہو جائے گی۔
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سیاسی یتیم کہتے تھے نواز شریف باہر نہیں جائےگالیکن نواز شریف تو چلا گیا۔سیاسی یتیموں کے سارے دعوے جھوٹ نکلے، یہ ملک نہیں چلا سکتے۔ہمیں ان ہم سیاسی یتیموں کو گھر بھیج کر پاکستان کو بچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آپ گواہ ہو کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ٹوٹا ہوا ملک بچایا، نوے ہزار قیدی چھڑوا کے لایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا راولپنڈی آپ گواہ ہو کہ آپ گواہ ہو عوام کو طاقت کا سرچشمہ بھٹو نے بنایا،جیالوں نے کس طرح بہادری سے اپنی جانیں دیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے مزید کہا کہ راولپنڈی آپ گواہ ہو کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے کس بہادری سے ڈکٹیٹروں کا مقابلہ کیا اور دو دفعہ اس ملک کی وزیراعظم منتخب ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے ہی پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی، غریب عوام کے لیے اصلاحات کیں اور اتنا کچھ کرنے کے بعد انہیں دو دفعہ جلا وطن کیا گیا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ راولپنڈی آپ کے در و دیوار گواہ ہیں کہ بینظیر بھٹو کو بم دھماکوں سے شہید کیا گیا کیونکہ وہ طاقت کا سر چشمہ عوام کو سمجھتی تھیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگایااور 18 ویں ترمیم کرکے بینظیر بھٹو کا وعدہ پورا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اب نہ میڈیا آزاد ہے، نہ پارلیمنٹ اور نہ ہی دوسرے ادارے۔پختونخواہ سے قبائلی علاقے تک عوام سراپا احتجاج ہیں، کشمیری بھی سخت حالات میں احتجاج کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں خوف کا عالم ہے جبکہ سندھ ناراض ہے اور پنجاب کی حالت بھی خراب ہے۔اب ہم پر فرض ہے کہ ہمیں بی بی کا پاکستان بچانا ہے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق عوام کو خارج کرنا ظالمانہ اقدام ہے، بلاول بھٹو
اس موقع پر پیپلز پارٹی کی تمام اعلیٰ قیادت سمیت جیالوں کی بھی بڑی تعداد جسلہ گاہ میں موجود تھی۔
اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا تھاکہ بینظیر بھٹو وفاقِ پاکستان کی سب سے مضبوط زنجیر تھیں اور ان کے قاتلوں نے درحقیقت اس زنجیر کو توڑنے کی سازش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ’پاکستان کھپے ‘کا نعرہ لگا کر سازشیوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے آمریت کو شکست سے ہمکنار کیا، انہیں انتہائی مجبوری میں اقتدار سونپا گیا، کیونکہ جنرل ضیاء کی باقیات انتخابات کو ہائی جیک کرنے میں ناکام ہو گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا مشن مکمل ہونے تک عوام اور کارکنان کی حمایت سے جدوجہد جاری رکھوں گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی آج بارہویں برسی ہے۔
27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کے بعد واپس جاتے ہوئے انہیں قتل کردیا گیا تھا۔
بینظیر بھٹو کی مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News