شیخ رشید سابق وزیراعظم کے خلاف گواہ بن گئے

شیخ رشید احمد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کے گواہ بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایل این جی اسکینڈل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، شیخ رشید احتساب عدالت میں ایل این جی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے خلاف گواہی دیں گے، اس کیس میں نیب مجموعی طور پر 59 گواہان عدالت میں پیش کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید بہ طور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے، وزارت توانائی کے 4 افسران حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو اور عمر سعید بھی گواہان میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ قائم مقام جی ایم سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں جبکہ جمیل اجمل ڈائریکٹر پورٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔
شیخ رشیداحمد کئی بار سا بق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کرپشن کے الزامات اور مناظرے کا چیلنج دے چکے ہیں۔
پیسے لے کر مولانا کو جانے دیا جائے، شیخ رشید
شاہد خاقان عباسی پر بطور وزیرِ پیٹرولیم ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ مبینہ طور پر من پسند کمپنی کو دينے کا الزام ہے۔
اس کے علاوہ نیب کے مطابق ٹھیکے سے قومی خزانے کو مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ 12 دسمبر کو قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا تھا، جسے احتساب عدالت نے باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا تھا، ریفرنس میں شاہد خاقان سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا حال ہی میدیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کہا تھا کہ کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں جاکر زیادہ بیمار ہو جاتے ہیں، مولانا سے میں دسمبر کے بعد بات کروں گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹنشن طے ہے جب فیصلہ تحریری آجائے گا پھر حکومت اپنا بتائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News