عوام پر زیادتی برداشت نہیں کر سکتے، چئیرمین پی پی پی

چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اپنے اُوپر ظلم برداشت کر سکتے ہیں مگر عوام پر زیادتی برداشت نہیں کر سکتے۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پنڈی ہم آرہے ہیں، پارٹی کا پیغام ہر گھر ہر جیالے تک پہنچنا ہے ہر شخص کو گھر سے نکلنا ہے، جو مشن نامکمل ہے اُس مشن کو پورا کرنا ہے چلو چلو پنڈی چلو۔
چئیرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کارکن پوچھتے ہیں کہ پنڈی میں ایسا کیا ہے کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی وہاں دی گئی، پنڈی میں ایسا کیا ہے کہ بے نظیر کو وہاں شہید کیا گیا یا پنڈی میں ایسا کیا ہے کہ ہماری تیسری نسل کا احتساب وہاں چل رہا ہے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے پاکستان میں سرمایہ دارنہ نظام کو ختم کیا، کسان کو حق دیا نوجوانوں کو روزگار دیا جبکہ قائد عوام زوالفقار کو پنڈی میں پھانسی پر لٹکایا گیا، ذوالفقار بھٹو زندہ بھی تھا تو قائد عوام تھا اور آج بھی قائد عوام ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد کے نقش قدم پر سیاست کی، بے نظیر بھٹو نے دو امروں کا مقابلہ کیااور پنڈی میں شہادت قبول کی اور اب ہم شہید بے نظیر بھٹو کی برسی روالپنڈی میں منائیں گے۔
چئیرمین پی پی پی نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے کسی ائمپائر کی انگلی نہیں چل سکتی، آپ نے بے نظیر کا ساتھ دیا زوالفقار بھٹو کا ساتھ دیا اب میرا ساتھ دیں کیونکہ ہمارا واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ لوگ لاپتہ ہوجاتے ہیں۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاق اپنی ناکامی کا بوجھ صوبوں پر ڈال رہا ہے، تبدیلی کے نام پر آنے والا سلیکٹڈ ظلم کر رہا ہے جبکہ ایک کروڑ نوکریاں دینے والا لوگوں کو بے روزگار کر رہا ہے۔
طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں، بلاول بھٹو
چئیرمین پیپلز پارٹی نے یہ بھی کہا کہ معیشیت پی ٹی آئی ایم ایف کی مرضی سے چل رہی ہے، جب سلیکٹڈ آتے ہیں تو سازش سے آتے ہیں جنہیں عوام کی فکر نہیں کیونکہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو نہیں خاص لوگوں کو خوش کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق سلب ہو رہے ہیں جمہوریت جبکہ پاکستان میں میڈیا بھی کنٹرول کی جارہی ہے کیونکہ ملک میں صدر زرداری کا خطاب دیکھنے کی اجازات نہیں لیکن کلبھوشن یادو کا انٹرویو نشر ہوتا ہے۔
بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، طبی معائنوں کو بلیک میلنگ کیلئے استعمال کر رہے تھے لیکن صدر آصف زرداری کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئے کیونکہ پیپلز پارٹی نے ضیاء الحق اور مشرف جیسے امروں کا مقابلہ کیا ہے لیکن بے نظیر کا بیٹا اور پیپلز پارٹی والے ان سے ڈارنے والے نہیں ۔
چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی خواہیش ہے کہ بلوچستان کا حق ملے اسلئے بلوچستان کیلئے بہترین اقدامات اُٹھائے اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو حق دیا جبکہ حقوق پروگرام متعارف کروایا اور انقلابی سی پیک جیسے منصوبے لائے جس سے گودار اور بلوچستان کا فائدہ تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News