
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی روانہ ہو گئے ہیں، وزیر خارجہ استنبول میں نویں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغان امن عمل کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کریں گے، خطے میں اٹھائے گئے اقدامات سے بھی کانفرنس کے شرکا کو آگاہی فراہم کریں گے۔
شاہ محمود قریشی ترکی میں مقامی اور بین الاقوامی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News