
کھوکھراپار میں نومولود بچی کے اغواء ہونے کا معمہ بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق واقع سرکاری اسپتال میں پیش آیا، بچی کے اغواء کا مقدمہ کھوکھراپار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حنا نامی خاتون کے یہاں بچی کی پیدائش أج صبح 11 بجے ہوئی تھی، پیدائش کے دو گھنٹے بعد نقاب پوش خاتون حنا سے ملنے آئی تھی جس کے بعد نقاب پوش خاتون مبارکباد دینے کے بہانے بچی کو بھی ساتھ لے گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نقاب پوش خاتون نے والدہ کو اپنا چہرہ بھی دکھایا تھا جبکہ بچی کی والدہ اور نقاب پوش خاتون ایک دوسرے کو جانتی تھیں جبکہ واقع کی تحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News