Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق عوام کو خارج کرنا ظالمانہ اقدام ہے، بلاول بھٹو

Now Reading:

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق عوام کو خارج کرنا ظالمانہ اقدام ہے، بلاول بھٹو
Bilawal

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے آٹھ لاکھ افراد کو خارج کرنا ظالمانہ اقدام ہے، اس سے غریب خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا۔

کئی شہریوں نے بھی فیصلے کی مخالفت کی ہے، تاہم بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ اگر درست اسکروٹنی کر کے غیر مستحق افراد کو پروگرام سے نکال باہر کیا گیا ہے تو یہ بالکل درست فیصلہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت نے غیر مستحق افراد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے غریبوں پر وار کیا ہے۔

بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ فیصلہ خواتین کو خودمختار بنانے کے عمل پر حملہ ہے، حکومت فیصلہ واپس لے، ورنہ پیپلز پارٹی ہر فورم پر اس کی مخالفت کرے گی۔

6 لاکھ سےزائد افراد کوبینظیر انکم سپورٹ پروگرام سےنکالنےکافیصلہ

Advertisement

کئی شہریوں نےبھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی حکومت نے اگر کوئی فلاحی اقدام کیا ہے تو اس کی حمایت کی جانی چاہیئے جبکہ بہت سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر غیر مستحق افراد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں تو ان کا نام فوری طور پرخارج کیا جانا چاہیئے۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ فیصلہ کیا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والے آٹھ لاکھ سے زائد غیر مستحق افراد کے کارڈ منسوخ کردیئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی اور چئیرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹرثانیہ نشترنے کہاہے کہ بی آئی ایس پی پروگرام سے8لاکھ افرادکوخارج کررہےہیں،یہ پروگرام نادارافرادکےلئےقائم کیا گیا تھا جس کی شفافیت کوہرممکن یقینی بنائیں گے۔

ثانیہ نشترنے اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ جامع پالیسی کے تحت کیا گیا، 10سال پہلے ایک سروے کے تحت ضرورت مندوں کا اندراج کیا گیا تھا،اب ان کے لیے نادرا کے ذریعے طریقہ کار بنایاگیا ہے۔

ثانیہ نشتر نے کہاکہ فیصلہ کیاگیاہےکہ  سرکاری ملازم بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کااہل نہیں ہوسکتا،نادرا اہم ادارہ ہے ، ہر شخص کا تمام ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےلیےضرورت مند افراد کے تعین کا طریقہ بنالیا،غیر مستحق افراد کے نام نکالنے سے سالانہ 16ارب روپے کی بچت ہوگی ،غیر مستحق افراد کو 2011 سے ادائیگیاں کی جا رہی تھیں۔

Advertisement

وزیراعظم کی معاون خصوصی کاکہناتھاکہ سرکاری ملازم کسی بھی صورت غربت کی کم سے کم سطح پر نہیں آسکتا،بی آئی ایس پی پروگرام سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 افراد کو نکالنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


4 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر