Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کاسانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی پرپیغام

Now Reading:

وزیراعظم کاسانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی پرپیغام
سانحہ

سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی پانچویں برسی کےموقع پروزیراعظم عمران خان نے پیغام دیتے ہوئےکہاکہ آج ہم پشاورواقعے میں نشانہ بننے والوں کو یاد کر رہے ہیں، معصوم بچوں کے خون نے پوری قوم کو متحد کیااورقوم کو ہر قسم کی شدت پسندی، دہشتگردی، نفرت کے خلاف متحد کیا۔

 وزیراعظم عمران خان کاکہناتھا کہ سانحہ اے پی ایس کی پانچویں برسی کے موقع پرہم زندہ بچ جانے والوں کی صحتیابی کے لیے بھی دعاگو ہیں، ہم عہد کرتے ہیں کسی شدت پسند کے متعصب ذہن کو قوم پر مسلط ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نےکہاکہ آج ہم ننھے شہدا کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں، ہمیں اپنی فورسز کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔

سانحہ اے پی ایس  کی برسی کے موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےبھی کہا ہے کہ سانحے کو بھلایا نہیں جاسکتا، واقعے میں ملوث 5 دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی۔

آرمی چیف نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، قوم نے دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے لمبا سفر طے کیا، پاکستان کی امن و سلامتی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔

Advertisement

دہشت گردی کے ناسور کو ختم کیا، ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے ۔

Advertisement

سانحے میں شہید ہونے والے اپنے پیاروں کی یاد میں والدین اور پوری قوم کی آنکھیں آج بھی پرنم ہیں،اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی دعائیہ تقریبات کاانعقاد کیاگیاہے ، شہدا کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیاگیاہے۔

16دسمبر 2014ء کا دن، تاریخ میں سیاہ ترین دن کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

اس دن سفاک دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں وحشت اور بربریت کی انتہا کر دی اور 149 گھروں میں صف ماتم بچھا دی گئی۔

سانحہ اے پی ایس نے ملک سمیت دنیا بھر کے کروڑوں انسانوں کی آنکھوں کو نم کر دیا، پانچ سال پورے ہونے کے بعد آج بھی بچھڑنے والوں کا غم اسی طرح تروتازہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر