
ڈی جی رینجرزکی زیرصدارت رینجرزہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیاگیاہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرزہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پولیس، رینجرزاوراعلیٰ حساس اداروں کے افسران شریک ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرزکاکہناہے کہ اجلاس کے دوران صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیاگیا۔
ترجمان رینجرز نےکرکٹ سیریز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ دو گذشتہ ہفتہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ کیاتھا تھا جہاں انڈسٹری کے ممبران سے ملاقات کی تھی۔
ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز کا ملاقات کے دوران کہناتھا کہ معاشی ترقی کیلئے اہم جز پرامن وسازگار حالات ہیں، امن و امان ہوگا تومعاشی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوجائیں گی۔
ڈی جی رینجرزکااندرون سندھ میں کچے کے علاقےکادورہ
اس دوران انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز کوانڈسٹریز کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
ڈی جی رینجرز عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجروں کا اعتماد بحال کرنے اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہترکرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کاکہناتھاکہ شہرقائد میں قائم ہونے والے امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ عوام بالخصوص تاجروں کا تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
ڈی جی رینجرزسے انڈر19کرکٹ ٹیم کی ملاقات
ڈی جی رینجرزکاکہناتھاکہ بن قاسم ایسوسی ایشن کے ممبران نے رینجرز کی جانب سے شہر میں امن کی بحالی اور تاجر برادری کے لیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار تشکر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News