Advertisement
Advertisement
Advertisement

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12 ویں برسی

Now Reading:

محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12 ویں برسی
محترمہ بے نظیر

سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اسلامی ممالک کی پہلی پاکستانی منتخب خاتون وزیراعظم ، قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 12 ویں برسی کل راولپنڈی میں  انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ ان کی جائے شہادت پرمنائی جائے گی۔

یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون انیس سو تریپن میں پیدا ہوئیں اور  محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹوبیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں جبکہ ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے وزیر اعظم اور صدر بھی رہے لیکن انیس سو انہتر میں انہیں پھانسی دے دی گئی۔

بے نظیر بھٹو نے ہارورڈ یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور جس کے بعد انہوں نے برطانیہ میں جلا وطنی کی زندگی گزاری جبکہ  انیس سو اٹھاسی میں ملک میں عام انتخابات کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے واضح کامیابی حاصل کی اور دسمبر انیس سو اٹھاسی میں بے نظیر بھٹو نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحق عوام کو خارج کرنا ظالمانہ اقدام ہے، بلاول بھٹو

Advertisement

بے نظیر بھٹو سترہ فروری انیس سو ستاسی میں نواب شاہ کی اہم شخصیت حاکم علی زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری سے روشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں تھی، محترمہ بے نظیر بھٹو کے تین بچے جن میں بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھتو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری شامل ہیں۔

 محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو سات اگست انیس سو نوے کو صدر اسحاق خان نے بدعنوانی اور کرپشن کی وجہ سے برطرف کر دیا،جس کے بعد انیس سو ترانوے کے عام انتخابات میں ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور بے نظیر ایک مرتبہ پھر وزیرِاعظم بن گئیں جس کے بعد نیس سو چھیانوے میں پیپلز پارٹی کے ہی صدر فاروق احمد خان لغاری نے بے امنی اور بد عنوانی، کرپشن کے باعث بے نظیر کی حکومت کو برطرف کر دیا۔

 واضح رہے کہ انیس اکتوبر دو ہزار سات میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن ستائیس دسمبر دو ہزار سات میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر