وزیراعظم کل بحرین کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کو بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ بھی دیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل بحرین کا دورہ کریں گے، وزیراعظم حماد بن الخلیفہ کی دعوت پر بحرین جا رہے ہیں۔
بحرین کا وزیراعظم عمران خان کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان بحرین کے قومی دن کی تقریب میں شرکت کریں گے،وزیراعظم کے ساتھ کابینہ، سرکاری افسران پرمشتمل وفد بھی ہوگا،دورے کے دوران وزیراعظم کی حماد بن الخلیفہ سے ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ دن ایک روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے، وزیراعظم اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچے،وزیراعظم نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی اور نوافل کی ادائیگی کی جس کے بعد وہ ریاض روانہ ہوئے۔
وزیراعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اورسفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
