Advertisement
Advertisement
Advertisement

عالمی برادری بھارت کے مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لے، وزیر خارجہ

Now Reading:

عالمی برادری بھارت کے مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لے، وزیر خارجہ
سارک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت خطے کا امن تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے،عالمی برادری بھارت کے مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ن نے اپنے ایک بیان میں کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ادر وطن کے دفاع کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

 وزیر خارجہ نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے تازہ واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

 مسلح افواج کی بہادری اور جراتمندی کو سلام پیش کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے  یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ملک میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف شدید ردعمل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

Advertisement

مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں ایک مثبت کردار ادا کیا ہے، وزیر خارجہ

اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے مذموم ہتھکنڈوں کا نوٹس لے کیونکہ اب بھارت کے عوام نے بھی مودی حکومت کی انتہا پسندانہ سوچ کو مسترد کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ بھارتی فوج کیجانب سےگزشتہ 36گھنٹوں کےدوران ایل اوسی کی خلاف ورزیاں کی گئیں جس کاپاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے ان کے3 فوجیوں کوہلاک جبکہ کئی کو زخمی کردیا۔

ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سےبلااشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے 2 جوان شہیدہوگئے تھے۔

بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیاں حاجی پیر سیکٹر میں کی گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 3 بھارتی فوجی مارے گئےجبکہ  بھارتی اشتعال انگیزی سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر