Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلی بلوچستان

Now Reading:

بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیراعلی بلوچستان
وزیراعلی بلوچستان

            وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے  صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوئی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور متنازعہ شہریت قانون کی بھرپور مذمت کی گئی۔

اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ مودی حکومت کی انتہا پسند پالیسیاں نہ صرف خطے کے امن کے لئے خطرہ ہیں بلکہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاس بھی ہیں۔

ملاقات میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کا کہنا تھا کہ  بھارت کا سیکولرازم کا چہرہ بھی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے اور بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بھارت نےمقبوضہ کشمیر کو قبرستان بنادیا، مسعود خان

Advertisement

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آج بھی نظام زندگی مفلوج ہے اور حالات معمول پر لانے کے لئے بھارتی حکومت نے سپر یم کو رٹ کے حکم پر عمل در آمد کر تے ہوئے مقبو ضہ کشمیر میں کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث مالی اعتبار سے 3 ہزار 900 کروڑسے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں، سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ متعدد مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
معاشرتی بگاڑ پھیلانے والے ٹک ٹاکرز اب ہوجائیں ہوشیار
سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر