Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

Now Reading:

وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
ڈائریکٹر جنرل

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیروبی میں اقوام متحدہ دفتر کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ زینب ہووا بینگورا سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں ڈائریکٹر جنرل اقوام متحدہ دفتر نیروبی نے، یو این – ہیبیٹیٹ اور یو این ای پی سمیت اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے ساتھ پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

ملاقات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ امن مشنز بالخصوص افریقی ممالک میں کیے گئے امن آپریشنز میں پاکستان کی خدمات کی ایک طویل تاریخ موجود ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کے منشور اور قرادادوں پر  عملدرآمد کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے نیروبی کیلئے پاکستان کی خدمات کو معاشرتی، عسکری، ماحولیاتی اور اقتصادی پہلوؤں سے دیکھا جا سکتا ہے۔

کرونا وائرس کے حوالے سے وزیر خارجہ کا بیان

Advertisement

وزیر خارجہ نے ڈائریکٹر جنرل، اقوام متحدہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے پورے جنوب ایشیائی خطے میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے 80 لاکھ کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ ء کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کروایا جائے

وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں پاکستان اور نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کے مابین باہمی روابط مزید مستحکم ہوں گے جبکہ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے ڈائریکٹر جنرل (یو این او این)  کو دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی ہے۔

اس ملاقات میں، کینیا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر محترمہ ثقلین سیدہ اور وزارت خارجہ کے ایڈیشل سیکرٹری برائے افریقہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر