رانا ثناء اللہ کا حکومت سے فیکٹ فائنڈنگ کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ جیل میں شدید اذیت میں رکھا گیا، مجھ پر ظلم کا حکم دینے والوں پر اللہ تعالیٰ کا کاعذاب نازل ہوگا ،میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ نے چھ ماہ بعد قومی اسمبلی کےاجلاس میں شرکت کی ، اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راناثنااللہ نبرآمدگی کی انکوائری کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اورعدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
راناثنااللہ نے کہا میں صرف اپنےکیس کےفیکٹس پربات کروں گا ، میں6ماہ کےبعداس اجلاس میں شریک ہورہاہوں، بےگناہی ظاہر کرنےکیلئےقومی اسمبلی میں قرآن اٹھاتے ہوئے کہا قرآن پاک پر ہاتھ رکھ اگرجھوٹ بولوں تومجھ پرخدا کا قہر نازل ہو۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ 25 سالہ دور سیاست میں کبھی منشیات فروش سےتعلق ہو تو گناہ گار لیکن مکھ پر الزام لگایا گیا ،مجھے تھانے میں محبوس رکھا گیا ۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مجھ سے تھانہ اےاین ایف میں کوئی تفتیش نہیں کی گئی،جب صبح عدالت میں پیش کیا گیا تو پتا چلا 15کلوہیروئن ڈال دی، ایک نیٹ ورک افغانستان سے ہیروئن فیصل آباد پہنچاتا ہے، یہ نیٹ ورک اتنا سمجھدار ہے، افغانستان سے لاہور کے بجائے فیصل آباد آگیا۔
منشیات کیس میں ناکامی کے بعد دوبارہ اثاثے دیکھے جارہے ہیں، رانا ثنا اللہ
راناثنااللہ نے منشیات برآمدگی کی انکوائری کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی اور جوڈیشل کمیشن کامطالبہ کرتے ہوئے ان کوشک ہے تو یہ جس طرح بولیں اس عمل سے گزرنے کو تیارہوں، اس طرح میراٹرائل ہوتا ہے تو آئندہ کسی کیساتھ بھی ایسا ہوسکتاہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ کیس میں کوئی انکوائری یا تفتیش ہوئی ہی نہیں ، تفتیشی افسر کی مجھ سے انکوائری کی ایک فوٹیج دکھادیں، تفتیشی افسرسے بات کرنےکی فوٹیج دیں توٹرائل قبول کرلوں گا۔
دوسری جانب وزیر مواصلات مراد سعید نے رانا ثناءاللہ کی تقریر پر ردعمل میں کہا کہ رانا ثناء اللہ نے قران اٹھا کر تصویر کا ایک رخ پیش کیا، ان کی اپنی پارٹی ان پر قتل کے الزام لگاتے آئے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ان کے کہنے پر جن لوگوں کا قتل کیا گیا ان کے اہل خانہ کہاں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News