Advertisement

فیٹف: پاکستان نے ٹیرر فنڈنگ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کردیا

ٹیرر فنڈنگ

پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان مذاکرات کے پہلے روز کا لائحہ عمل سامنے آگیا جس میں پاکستان نے ٹیرر فنڈنگ روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مذاکرات میں پہلے ہی روز پاکستان کی جانب سے اکتوبرتا جنوری 27 شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق مذکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ ایف ایم یو حکام نے رپورٹ کے خدوخال بھی بیان کیے، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی رپورٹ پر اجلاس میں اظہار اطمینان کیا گیا ہے جبکہ ٹیرر فنانسگ، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنڈنگ کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

فیٹف کی 22 سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا گیا اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

Advertisement

پاکستان نے FATF کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوادیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کالعدم تنظیموں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اٹھائے ٹھوس اقدامات پر بریفنگ دی گئی ہے۔

منی لانڈرنگ ایکٹ میں فیٹف سفارشات کےمطابق ترمیم سے آگاہ کیا، منی لانڈرنگ ایکٹ میں جرمانے اور سزاؤں کی معیاد بڑھائی گئی جبکہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو ایک سال سزا،50 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کل فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ میں ترمیم پربریفنگ دی جائے گی، پاکستانی وفد نے سے سوالات کا سلسلہ بھی کل ہو گا اور بیجنگ میں 23 جنوری تک مذاکرات جاری رہیں گے۔

خیال رہے کالعدم تنظیموں کومالی وسائل پرپابندی کےحوالےسےکئے جانے والے کامیاب اقدامات کےباعث پاکستان کوایف اے ٹی ایف کی گرےلسٹ میں رکھا گیا ہے، پاکستان گزشتہ اجلاسوں میں ایف اے ٹی ایف کوناجائزمالی ذرائع روکنےکےحوالے سےاپنی کامیابیوں سےآگاہ کرتا آیا ہے، اس بارامید کی جا رہی ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال کر وائٹ لسٹ میں شامل کر سکتا ہے۔

واضح رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں، تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
Next Article
Exit mobile version