Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے پاس 21ویں صدی میں کامیابی کیلئے تمام وسائل موجود ہیں،وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان کے پاس 21ویں صدی میں کامیابی کیلئے تمام وسائل موجود ہیں،وزیرخارجہ
پاکستان

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مستحکم ہو رہی ہے اور پاکستان کے پاس 21ویں صدی میں کامیابی کیلئے تمام وسائل موجود ہیں۔

تفصیلا کے مطابق نیروبی میں پاکستان افریقہ تجارتی ترقیاتی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے انسداد دہشت گردی کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں اور تبدیلی پر مبنی ڈھانچہ جاتی اصلاحات چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کر رہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 92 معدنیات سے مالا مال ملک ہے اور ان میں سے 52 سے تجارتی طورپر استفادہ کیا جا رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میں صدر کنیاتا کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ وہ آج یہاں ہم میں موجود ہیں اور انہوں نے تقریب کو رونق بخشی، پاکستان اور افریقہ میں تجارتی ترقی کے فروغ کی اس پہلی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم کینیا کے کیبنٹ سیکریٹریز برائے خارجہ امور اور تجارت، صنعت وکوآپریٹوز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس ہمہ جہت شہر نیروبی میں اس تقریب کے انعقاد کے لئے حکومت پاکستان کی بھرپور معاونت کی۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کینیا روانہ

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور کینیاءمیں دوستی اور قریبی تعاون کی مضبوط اور فعال تاریخ ہے جبکہ کینیا، افریقہ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، گذشتہ برس ہماری دو-طرفہ باہمی تجارت تقریباً ایک ارب ڈالر کی حد کو چھو چکی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں کینیا چائے اور کینیا میں پاکستان کے چاول کے صارفین کی قابل لحاظ تعداد اور شائق موجود ہیں، کینیا افریقہ کی سب سے اینٹر پرائزنگ قوم ہے،افریقہ تیزی سے ترقی کرتی معیشت کے ساتھ ساتھ ’سلیکون سوانا ‘ اور متنوع وسائل کی بنیاد ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدرکنیاتا ’بِگ 4 ایجنڈا‘ کے تحت تبدیلی لارہے ہیں تاکہ مینوفیکچرنگ ، فوڈ سکیورٹی، صحت عامہ میں اضافہ ہو اور عوام کو مناسب رہائشی سہولیات میسرآسکیں۔ یہ اقدامات ترقی وخوشحالی کی طرف کینیا کی ترقی کی راہ ہموار کررہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینیا بڑے خواب دیکھنے اور کامیابیاں حاصل کرنے والوں کی جگہ ہے جو تعلیم اور صحت میں سرمایہ کاری کا مرہون منت ہے۔ اس کے نتیجے میں یہاں کی حقیقی صلاحیتیں تعبیر پارہی ہیں، اس میں کاروبار اور تخلیقات کے میدان میں دنیا کی قیادت کی صلاحیت موجود ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مایکروکومسم ایک نئے افریقہ کے طلوع ہونے کی نمائندگی کررہا ہے لہذا میں ایک مرتبہ پھر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ یہ موقع ہمیں فراہم کیا اور ہمارے درمیان استوار تاریخی روابط کو ایک مرتبہ پھر دوہرانے کا موقع فراہم کیا اور اس کے نتیجے میں ہمیں ترقی اور خوشحالی کے یکساں فوائد سے ہمکنار ہونے کا موقع ملا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
کراچی، ٹائروں کے گودام میں خوفناک آتشزدگی، 19 گھنٹوں سے ریسکیو آپریشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر