
وزیراعظم عمران خان کی ماہانہ تنخواہ اور الاؤنس وفاقی وزراء سے بھی کم، اپنے خرچ پر رہنے والے منفرد وزیراعظم بن گئے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وزيراعظم عمران خان بنی گالہ گھر کا سارا خرچہ خود اٹھاتے ہیں، جب کہ گھر کے يوٹيليٹی بلز اور ملازمين کو تنخواہيں بھی خود اپنے پاس سے دیتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو ڈيڑھ لاکھ روپے بنيادی اور 50 ہزار روپے ہاؤس رينٹ ملتا ہے۔ جب کہ بنی گالا رہائش گاہ کو کمپ آفس ڈکلیئر نہیں کیا گیا۔
وزیراعظم کی تنخواہ پر چار ہزار 595 روپے کی ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے جس کے بعد وزیراعظم کو مجموعی تنخواہ ایک لاکھ 96 ہزار روپے ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News