Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کا کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان

Now Reading:

وفاقی حکومت کا کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان
ترقیاتی منصوبوں

وفاقی حکومت نے  کراچی پیکیج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر سے خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں کراچی اور حیدر آباد کے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی گئی ہے جبکہ حکومت کراچی ترقیاتی منصوبوں کے لیے اپنے حصے کے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ وزیراعظم پانی کی فراہمی کے لیے کے4 منصوبوں کی تکمیل کے خواہاں ہیں جبکہ کے فور منصوبے کی پراگریس سے متعلق سندھ حکومت سے رابطے میں ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے یہ بھی کہا  کہ کراچی سرکلر ریل سے متعلق تصفیہ طلب امور حل کیے جائیں گے، ناردرن بائی پاس اور ریلوے فریٹ کاریڈور منصوبے بھی ترجیح ہیں جبکہ پیکج کے ترقیاتی منصوبوں پر کام سے درپیش مشکلات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

Advertisement

حکومت آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرتی رہے گی، اسد عمر 

ملاقات میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر نے  آزاد جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے دیئے گئے تعاون کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا  جبکہ اسد عمر نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقا ت میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا  تھا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرانے میں مکمل مدد فراہم کر رہا ہے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر