پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام اور کارکنوں کی جماعت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تحصیل ڈوکری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
نوڈیرو ہاؤس میں ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور تحصیل ڈوکری میں پی پی کی تمام تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیالے میرے آنکھ اور کان ہیں، کارکن میرے سفیر ہیں اور اراکین اسمبلی بھی عوامی مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہریاں کریں
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مجھے فخر ہے کہ تحصیل ڈوکری کے عوام نے ہر دور میں جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، ہم نظرئیے کے لئے جدوجہد کرنے والے اور قربانی دینے والوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تعلقہ باقرانی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا بھی اجلاس ہوا، جس میں میں کارکنان اور عہدیداران نے علاقے کے مسائل، سیاسی و تنظیمی صورت حال سے آگاہ کیا۔
لاڑکانہ کا ہر مسئلہ میرا مسئلہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
نوڈیرو ہاؤس میں ہونے والی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی موجود ہوئے جبکہ تعلقہ باقرانی میں پی پی کی تمام تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شریک ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں کے سیاسی وژن کا دور دور تک کوئی موازنہ نہیں، جیالوں نے ہر دور میں جبر کا سامنا کیا مگر کبھی حالات سے سمجھوتہ نہیں کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزررہا ہے، جیالوں کا سیاسی شعور ہی مسائل کا حل پیش کرتا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ تعلقہ باقرانی والے میرے اپنے لوگ ہیں، میں آپ کی محبتیں فراموش نہیں کرسکتا جبکہ تعلقہ باقرانی کے مسائل کے حل پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News