Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، بلاول بھٹو

Now Reading:

وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، بلاول بھٹو
وفاقی حکومت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کراچی کے مسائل حل نہیں کررہی، نوکریوں گھروں سمیت مختلف عوامی فلاحی وعدوں سے وزیر اعظم نے یو ٹرن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے صوبے کی عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے، پانی سمیت وفاقی حکومت نے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔

اپنے بیان میں  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان نظریاتی مسائل ہیں ،ا یم کیو ایم وزارتیں چھوڑے کراچی کے مسائل پر توجہ دے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ چین سے کیرونا وائرس کے باعث  انڈیا بنگلہ دیش سمیٹ مختلف ممالک اپنے لوگ واپس لارہے ہیں، پتہ نہیں پاکستان کو کیا مشکلات ہیں، حکومت کو اپنا فرض پورا کرنا چاہئے شہریوں کو چین سے واپس لایا جائے، اس حوالے سے اپوزیشن حکومت کا پورا ساتھ دے گی ۔

  بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا  کہ حکومت کی جانب سے معاشی ٹیم بنانے میں غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا گیا، ایف بی آر کچھ باہر سے لوگ لائے ہیں جن پر ہم تنقید بھی کررہے ہیں۔

Advertisement

 بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ جسطرح طرح دھاندلی کرکے پی ٹی آئی حکومت کو مسلط کیا گیا، حکومت کو ہر حال گھر جانا پڑیگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کسی کو کام ہی نہیں کرنے دے رہی چھٹی پہ بھیجا جاتا ہے تو ٹیکس کیسے اکٹھا ہوگا معیشت کیسے بہتر ہوگی۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تحصیل ڈوکری کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ تحصیل ڈوکری کے عوام نے ہر دور میں جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، ہم نظرئیے کے لئے جدوجہد کرنے والے اور قربانی دینے والوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر