شاہ محمود قریشی کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اسٹیٹ آفس واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پمپیو سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران دو طرفہ پاک امریکہ تعلقات، اہم علاقائی و باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے حالیہ دورہ ء ایران و سعودی عرب کے دوران ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ،خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔
وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گزشتہ پانچ ماہ سے 80لاکھ کشمیریوں کو کرفیو کے ذریعے محصور کر رکھا ہےجبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ذرائع مواصلات پر تاحال پابندی عائد ہے تاکہ اصل حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور پاکستان کا “پرامن جنوبی ایشیا” کا خواب اس وقت تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اسی لاکھ کشمیریوں کے استصواب رائے سے حل نہیں کیا جاتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کاوشوں سے ،چالیس سالہ طویل محاذ آرائی کے بعد سیاسی حل کے ذریعے “امن کی نوید سنائی دے رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی کی سینئر ریپبلکن امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ، خلوص نیت کے ساتھ “افغان امن عمل”کی اس مشترکہ ذمہ داری کو نبھا رہا ہےتاریخی اعتبار سے جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کاوشیں ہمیشہ سود مند ثابت ہوئی ہیں اور دونوں ممالک کیلئے یکساں مفید رہی ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے جامع دو طرفہ پاک امریکہ تعلقات کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے “افغانستان کے سیاسی تصفیے،”افغان امن عمل” اور پرامن ہمسائیگی کیلئے پاکستان کی مخلصانہ، مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News