Advertisement
Advertisement
Advertisement

نااہل حکمران ملک میں بحران لانے کیلئے آئے ہیں، مولانا فضل الرحمن

Now Reading:

نااہل حکمران ملک میں بحران لانے کیلئے آئے ہیں، مولانا فضل الرحمن
کشمیریوں

 جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے اور   نااہل حکمران ملک میں بحران لانے کیلئے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے  گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور بحران کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکومت سکرین سے آوٹ ہے اور آٹے کا بحران تو جعلہ حکومت کی بدترین ناکامی ہے۔

اپنے بیان میں جمعیت علماء اسلام کے سر براہ نے کہا کہ قوم کو بتا یا جا ئے اصل حقائق کیا ہیں جبکہ آٹا بحران کے ساتھ ساتھ گیس بحران نے قوم کو نام نہاد حکومت کی اصلیت دکھا دی ہے۔

مولانا فضل الرحمن  کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کے دعویدار حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے غریب عوام کو خودکشی پر مجبور کر دیاہے۔ آٹا اور روٹی کی قیمتوں اضافہ عوام کے منہ سے روٹی کانوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔

ملک بھرمیں آٹےکاشدید بحران ،زمہ دارکون ؟

Advertisement

جمعیت علماء اسلام کے سر براہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اناج اور گیس پاکستان کی پیدوار ہیں اور ایسی اشیا  ضروریہ کا بحران پیدا ہو جا نا ظاہر کرتا ہے کہ یہ مصنوعی بحران ہے لیکن ان بحرانی حالا ت میں کو ئی ذمے دار سامنے نہیں آرہا ہے۔

 مولانا فضل الرحمن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آٹے کے بحران نے غریب عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ۔

جمعیت علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ مہنگائی نے عوام کو نفسیا تی مریض بنا دیا ہے جبکہ حکومت مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کر نے اورآٹے کے مصنوعی بحران کو ختم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھرمیں جاری آٹےکابحران شدت اختیارکرنےلگاہےتاہم انتظامیہ حل نکالنےکے بجائےایک دوسرے پر الزامات  ڈالنےمیں مصروف ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر