Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی سعودی عرب سے عمان روانہ

Now Reading:

شاہ محمود قریشی سعودی عرب سے عمان روانہ
کشمیری

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دوسرے مرحلے میں، سعودی عرب کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے عمان روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی وزارت خارجہ کے ڈی جی پروٹوکول عبداللہ ایم راشد، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز اور پاکستانی سفارت خانے کے سنیر حکام نے الوداع کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے  دورہ ء عمان کے دوران، سلطنت عمان کے سابق فرمانروا سلطان قابوس بن سعید کے انتقال پر شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کریں گے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی  سعودی عرب کے دارالحکومت  ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے  ملاقات ہوئی تھی ۔

سعودی دفترخارجہ  پہنچنے  پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیرمقدم کیا ، دوران ملاقات ،مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی  کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی  صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا تھا ۔

Advertisement

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

سعودی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی بحرانی کیفیت پر قابو پانے اور خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے ،کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی “امن کاوشوں” کو سراہا اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے دورے اور کوششوں کا خیر مقدم کیا تھا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ خطے میں پائی جانے والی کشیدگی باعث تشویش ہے، اس کشیدہ صورتحال کو اعتدال پر لانے اور خطے کے امن و استحکام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ معاملات کو سفارتی ذرائع بروئے کار لا کر، پر امن طریقے سے حل کرنے پر زور دیا جائے۔

شاہ محمود قریشی  نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کی کوشش یہی ہے کہ تمام فریقین کو ،صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور گفت و شنید  کا راستہ اپنانے پر آمادہ کیا جائے جبکہ ہمیں تشویش ہے کہ اگر اس آگ کو ٹھنڈا کرنے کیلئے، بروقت اقدام نہ اٹھائے گئے تو یہ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر