Advertisement
Advertisement
Advertisement

رینجرز کی منظور کالونی میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

Now Reading:

رینجرز کی منظور کالونی میں کارروائی، انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار
سندھ رینجرز

رینجرز نے جمشید ٹاؤن کے علاقے منظور کالونی میں ہونے والے کالعدم جماعت کےعلاقائی عہدیدار محمد زاہد ولد عبدالکریم کے قتل کی واردات میں شامل ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

 ترجمان سندھ رینجرز نے تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے قتل کے محرکات کا جائزہ لیتے ہوئے تکنیکی ثبوت اور انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر منظور کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان محمد لقمان عاصم عرف بلال، محمد سہیل اور جنید خادم کوگرفتارکر لیا۔

ترجمان سندھ رینجرز  کے مطابق  ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم محمد لقمان عاصم عرف بلال نے اعتراف کیا کہ تینوں ملزمان محمد لقمان عاصم عرف بلال، محمد سہیل اور جنید خادم تقریباً 6ماہ سے مقتول محمد زاہد ولد عبدالکریم کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان سندھ رینجرز   نے اپنے بیان میں کہا کہ  مورخہ 15جنوری 2020 کو ملزمان نے مقتول محمد زاہد کو قتل کیا۔ ملزم محمد لقمان عاصم عرف بلال نے قتل کرنے کے لیے اپنا لائسنس یافتہ پسٹل لیا تھا جو کہ بعد میں ملزمان سے برآمد کر لیا گیا۔

کراچی میں رینجرزکی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار

Advertisement

درج بالا ملزمان کو اسلحہ اورایمونیشن سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے   عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی کی روک تھا م کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

دوسری جانب  گلشن اقبال پولیس  نے  کارروائی کرتے ہوئے، 3 تین اسٹریٹ کرمنلز کو  گرفتار کرلیا۔  گرفتار ملزمان  میں زمان، طلحہ اور امان اللہ شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، مسروکہ موٹرسائيکل اور دیگر سامان برآمد  کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 21 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ انہیں قذافی، بریگیڈ، شہرہ فیصل، الفلہ، کلری اور شہر کے دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر