Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہندوبالادستی کےنظریے نے بھارتی مسلمانوں کو حقوق سے محروم کردیا ، وزیرخارجہ

Now Reading:

ہندوبالادستی کےنظریے نے بھارتی مسلمانوں کو حقوق سے محروم کردیا ، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بی جے پی کے ہندوبالادستی کے نظریئے نے بھارتی مسلمانوں کو ان کے آئینی اور قانونی حقوق سے محروم کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حضرت شاہ رکن عالم کے عرس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کو عرس میں شرکت کے لئے ویزا جاری نہ کرنے پر بھارت کی مذمت کی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان سمیت پورا خطہ مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے  یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنی زندگیوں کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے گھروں میں محفوظ نہیں ہیں۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے  مزید کہا کہ خطے میں بہت سے مسائل اُبھررہے ہیں جن سے پاکستان بھی متاثر ہو رہا ہے۔

Advertisement

پاکستان دنیا بھر کے مظلوم عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا، وزیرخارجہ

واضح رہے اس سے قبل ملتان میں عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام قاسم باغ سٹیڈیم میں سالانہ میلاد مصطفی ﷺو حق باہو کانفرنس سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیغمبر اسلامﷺ کی آفاقی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اسلام کے مثبت انداز ِ فکر کو اجاگر کرنا ‘ دور حاضر کا بنیادی تقاضا ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے مظلوم عوام کو حقوق دلانے کے لئے اپنی آواز اٹھاتا رہے گا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس وقت مختلف اطراف سے اسلام کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں، منظم منصوبے کے تحت دہشت گردی کو مسلمانو ں کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کا حالیہ سٹیزن ترمیمی ایکٹ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور نفرت کی بدترین مثال ہے جبکہ ایکٹ کو ہندوستان کی 11ریاستوں نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا،عوام سراپا احتجاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر