مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ جائیں گے تو ملک میں درست اور صحیح فیصلوں کا عمل تیز ہوگا جبکہ لک میں کاروبار، روزگار اور صنعت بھی چلے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اور نیب گٹھ جوڑ نے ملک میں ترقی کرتی معیشت، کاروبار، روزگار اور گورننس کو تباہ کردیا جبکہ کاروباری برادری اور بیورکریٹس کا اعتماد آپ کے جانے کے بعد بحال ہوگا ۔
مسلملیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان نے ایک سال میں 11 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، نوازشریف نے 5 سال میں 10 ہزار ارب قرض لے کر اتنے منصوبے لگائے جن پر عمران خان آج بھی اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔
نیب آرڈیننس میں ترمیم مشکل فیصلہ تھا، وزیراعظم
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ایک سال میں ریکارڈ قرض لے کر ضائع کردیا، قرض لے کر قوم پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بڑھایا اور یہ پیسہ لوگوں کی جیب میں جارہا ہے
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے قرض لیا تو قوم پر لگایا، بجلی کے اندھیرے ختم کیے، قوم کو گیس کے بحران سے نجات دلائی، 11 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں، ہزاروں کلومیٹر موٹرویز بنائیں اور راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں عوام کو میٹروز کی سہولت دی
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان بتائیں کہ انہوں نے 2018ء سے 2019ء تک کون سی سیاسی مشاورت کی؟ ان کو پتا بھی ہے کہ سیاسی مشاورت اور اتفاق رائے ہوتا کیا ہے؟
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 2018ء میں کاروبار، صنعتیں اور روزگار سب چل رہا تھا لیکن عمران صا حب اور نیب گٹھ جوڑ نے ملک میں ترقی کرتی معیشت، کاروبار، روزگار اور گورننس کو تباہ کردیا، بیورو کریٹس اور کاروباری برادری احتساب سے نہیں ’نیب نیازی‘ گٹھ جوڑ سے خوف زدہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
