وزیر خارجہ سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی ملاقات

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات مخدوم شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا جبکہ جبکہ دونوں رہنماؤں کے مابین اہم علاقائی و عالمی موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کو عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے شروع کئے گئے خصوصی منصوبوں ‘ احساس پروگرام اور صحت سہولت پروگرام کے خدو خال سے آگاہ کیا ۔
اقوام متحدہ کے کردار کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ، غربت سمیت مختلف چیلنجز سے نبردآزما ہونے اور دیرپا ترقی کے مشترک اہداف کے حصول کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کردار ہمیشہ اہم اور ناگزیر رہا ہے۔
افغان امن عمل میں اچھی پیش رفت سامنے آئی
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ دوران ملاقات، کرپشن کے خاتمے اور لوٹی ہوئی قومی دولت کو واپس لانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ نے تجانی محمد باندے کو بتایا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کو 165 روز گزر چکے ہیں، نہتے کشمیریوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80لاکھ کشمیریوں کو بھارتی جبرواستبداد سے نجات دلانے کے لئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور سکیورٹی کونسل جیسے عالمی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد باندے سے ہونے والی ملاقات میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی اس ملاقات میں موجود تھے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News